Print this page

ایشیا کپ 2018، ہانگ کانگ کا ٹاس جیت کر شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت

 

دبئی: ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک روزہ میچز میں ابھی تک صرف 2 بار ہی مدمقابل ہوئی ہیں اور دونوں میچز میں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں