Print this page

محمد عرفان انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر، وطن واپس بلالیا گیا.

ایمز ٹی وی (ایڈیلیڈ)  پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کوارٹرفائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس کی لیکن گرین شرٹس انجری کا شکار اپنے فاسٹ بولر محمد عرفان سے محروم ہوگئی جن کی جگہ ٹیم میں جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ 

 اضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچز میں ناکامی کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان نے قومی ٹیم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اورانہوں نے ایونٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر محمد عرفان نے آٗئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہپ انجری کے باعث اپنا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ کلئیر نہیں آئی جس پر سلیکٹرز نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

  ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر ہپ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے جنہیں وطن واپس بلالیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں