ھفتہ, 20 اپریل 2024


قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلنے کے لئے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 فروری کو ہیگلے میں کھیلے گی ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ چکی ہے جہاں ٹیم نے آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔ کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور بھارت سے کھائے شکست کے زخم بھرنے کے لئے قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار لانے کے لئے سخت محنت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment