ھفتہ, 20 اپریل 2024


سرفرازاحمد کی والدہ علیل,وطن واپس لوٹ گئے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں لیکن والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سریز سے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے جنہوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔ واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کر کے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1 - 1 سے برابر کردی تھی اور پرتھ میں جمعرات کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی حفیظ ہی قیادت کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment