جمعہ, 29 مارچ 2024


جنید خان کی قومی ٹیم میں واپسی یاد گار

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹبولر جنید خان ڈیڑھ سال کے عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کو یاد گار بنانے میں کام یاب ہوگئے وہ اتوار کو ملبورن میں آ سٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 19ماہ اور 16دن بعد کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 27سالہ فاسٹ بولر کومحمد عرفان کے متبادل کے طورپر دورہ آسٹریلیاکیلئے پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں اْن پر وہا ب ریاض کو ترجیح دی گئی۔ ملبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان کی تبدیلی کیساتھ ساتھ وہاب ریاض باہربیٹھے تو جنید خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیاجس میں وہ چھ اوورزکے پہلے اسپیل میں دونوں اوپنرزڈیوڈوارنراورعثمان خواجہ کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ریویونہ لینے کے سبب بھی وہ ایک وکٹ سے محروم رہے۔جنید خان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 8اوورز میں 40رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل جنید خان نے آخری بار31مئی 2015ء کو زمبابوے کے خلاف لاہورکے مقام پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment