جمعرات, 25 اپریل 2024


بیس بال کپ میں بھارت کی پاکستان آمد

 

ایمز ٹی وی(کراچی) 13واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم ما رچ تک کھیلا جائے گا۔ جس میں بھارت، ایران، عراق، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیموں کے 200 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جن کو بہتر سہولتوں کے علاوہ فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی،ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پاکستان بیس بال ٹیم کا کوچنگ کیمپ اسلام آباد میں شروع کردیا۔ کھلاڑیوں میںعمیرا مداد بھٹی ، سمیر زوار، محمد عثمان، محمدوقاص اسماعیل ، عدنان بٹ، زبیر نواز، جوادعلی ، فضل الرحمن ، ابوبکر ورک ، ارشد خان ، علی، طاہر محمود، عبدالرحمن ، ذاکر آفریدی ، سید امین آفریدی، عنایت اللہ خان ، محمد زوہیب ، احسان اللہ ، فقیر حسین ، ارسلان جمشید ، عاطف، رفیع ، عارف ، طارق ندیم ، سید در حسین ، عمر فاروق، محسن جمیل ، محمد اسامہ ، صدام حسین ، نعمان ذوالفقار، ولی خان ، مجید، رضوان، توصیف، عبداللہ ، ریاض،عتیق ، حمزہ معظم ، محمد عرفان، لطیف ، کاشف افتخارشامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment