بدھ, 24 اپریل 2024


شاہدخان آفریدی نے  ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رﺅنڈر شاہدخان آفریدی نے ورلڈکپ 2015ءکے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔آفریدی فاﺅنڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہناتھاکہ ورلڈ کپ کے بعد وہ صرف ٹی 20کھیلیں گے اور اس فیصلے سے منیجمنٹ  کوآگاہ کردیاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ کبھی کبھی دل چاہتاہے کہ سیاست میں آئیں لیکن ایساکرنے سے بڑے منع کرتے ہیں ، خواہش ہے کہ تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ان کے پاس ہی رہے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بوم بوم آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment