جمعہ, 20 ستمبر 2024


پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن 

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) ہندوستان میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2014 میں پاکستان کی ویمن کبڈی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔جمعے کو انڈین پنجاب کے شہر برنالہ میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور ڈنمارک کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ پاکستان کی کھلاڑیوں نے ابتداء ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کو دباؤ میں لے لیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو 14 کے مقابلے میں 18 پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستان کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور 28 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس حاصل کر کے ڈنمارک کو شکست دے کر میڈلز ٹیبل پر جگہ حاصل کر لی۔ دوسری جانب پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم نے سیمی فائنل میں ایران کو 28 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، جو ہفتے کو انڈیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ انڈیا نے فائنل تک رسائی انگلینڈ کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے ہرا کر حاصل کی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment