جمعہ, 11 اکتوبر 2024


دہم جماعت جنرل گروپ کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2024ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم 26ستمبر سے 25اکتوبر 2024ء تک جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے فارم حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع بھی کرا سکتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment