منگل, 10 ستمبر 2024


جامعہ کراچی میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قوموں کے لئے آزادی کا دن اہم ہوتا ہے اور وہ رسماً یہ دن نہیں مناتے بلکہ خدائے بزرگ و برتر کے حضورسجدہ تشکراداکرکے مناتے ہیں۔ہمیں انفرادی اور من حیث القوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے کیا کھویااور کیاپایا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول اتحاد،تنظیم اور یقین محکم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور اسی پر عمل پیراہوکر ہی ہم ایک عظیم فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہرکسی کو اپنا نظریہ اختیار کرنے کا حق ہے لیکن پاکستان سے بڑاکوئی نظریہ نہیں ہوسکتا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے اور اب منشیات کی لعنت تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی ہے۔ نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے بچانے اور ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لئے منشیات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔

۔تقریب کے اختتام پر مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں جامعہ کراچی کی نمائندگی اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے300 سے زائد طلباوطالبات میں میڈلز اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرعبدالوحید،مشیر امورطلبہ ڈاکٹرنوشین رضا، اساتذہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment