منگل, 10 ستمبر 2024


داؤد یونیورسٹی میں 77ویں یوم آزادی کےموقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز ) نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرسید آصف علی شاہ ، کنٹرولر پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز انجینئر صدام علی کھچی، انجینئر وسیم لانگا ، تمام شعبوں کے ڈینز ، چیئرپرسنز ، فیکلٹی ارکان ، اسٹاف بھی موجود تھے۔

اس موقع پاکستان کی سلامتی ، امن و امان ، ترقی و خوشحالی اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment