جمعہ, 19 اپریل 2024


محکمہ تعلیم سندھ نےاو-لیول کے نصاب سے قابل اعتراض موادپرپابندی عائدکردی

کراچی: پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات کو مدنظررکھتے ہوئےمحکمہ تعلیم سندھ نےاو لیول کے نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیاہے۔

۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید کے مطابق سوشیالوجی کی کتاب میں "سیم سیکس فیملی" کے باب کو او لیول کے طلبہ کو پڑھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پاکستان اسٹڈیز کی کتاب میں "پاکستان کی تاریخ اور ثقافت" کا ایک اور باب بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی کیمبرج کی بعض نصابی کتب پرپابندی

رافعہ جاوید نے کہا کہ یہ باب پاکستان کی ثقافتی اقدار کے خلاف ہیں اور انہوں نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی کہ وہ انہیں اپنے نصاب سے نکال دیں۔

سینیٹرز محسن عزیز اور فیصل سلیم رحمان کی جانب سے مواد کے اسلامی اور ثقافتی تعلیمات اور پاکستانی معاشرتی اقدار سے متصادم ہونے کے خدشات کے جواب میںوفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے سینیٹ کو یقین دہانی کرائی کہ کیمبرج کے تعاون سے ایک خط تیار کیا جا رہا ہے جس میں او لیول کی سوشیالوجی کی کتاب سے "سیم سیکس فیملی" کے باب کو ہٹانے کی درخواست کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment