جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں ڈونرزنشستوں پرداخلےجاری

کراچی : جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں ڈونرز نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں ڈونرز نشستوں کے لئے فارم 03 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم03 فروری2023 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔ ڈونرزنشستوں پر داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔

ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 03 فروری2023 ء تک صبح 11:00 تاشام5:00 بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزآفس میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ ڈونرز نشستوں پرداخلوں سے متعلق پے آرڈز کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment