Print this page

انٹربورڈنےگیارہویں جماعت پرائیوٹ گروپ کےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ اورخصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3ہزار 372امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 716امیدوار تمام چھ پرچوں، 857 پانچ پرچوں، 662 چار پرچوں، 462 تین پرچوں، 364 دو پرچوں جبکہ 203امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 100طلبہ نے رجسٹریشن حاصل کی اور 99طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 89امیدوار تمام چھ پرچوں جبکہ 10امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

نتائج انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں