اتوار, 02 اکتوبر 2022


ڈاؤ یونیورسٹی میں نرسنگ کےپیپرزکےدوران ناقص انتظامات اورانتظامیہ کی غفلت سےایک طالب علم دم گھٹنےسےہلاک

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی میں نرسنگ کے پیپرز کے دوران ناقص انتظامات اور انتظامیہ کی غفلت سے ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالےسے طلبا وطالبات کا کہنا ہےکہ طالب علم امیر بخش کی امتحانی کمرے میں دم گھٹنے سے حالت غیر ہوگئی تھی۔طبعی سہولیات نہ ملنے پر طالب علم امیر بخش جانبحق ہوگیا۔ امتحانی کمرے میں کسی قسم کی بھی سہولت طلبہ کو میسر نہیں، نہ ہی پنکھے چلائے جاتے ہیں اور نہ ہی طالب علموں کو پینے تک کا پانی دیا جاتا شدید گرمی میں بھی انتظامیہ نے طلبہ سے بٹورے ہوئے پیسے ان کو ریلیف دینے کے لیے خرچ نہیں کرتی۔

انکا مزید کہنا تھاکہ ڈائو یونیورسٹی کے طالب علموں کی11گست کو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی کا ل دےدی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment