Print this page

ایم بی بی ایس کےطلباکیلئےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےایم بی بی ایس کےطلبا کیلئےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیاگیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایم بی بی ایس کے طلباء کی موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2022 سے 30 جون 2022 تک ہوں گی ،یکم جولائی 2022 سے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوجائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں