Print this page

سندھ کی کئی نجی میڈیکل جامعات و کالجزکاMBBSاورBDSکی داخلہ میرٹ لسٹ ماننے سے انکار

کراچی: سندھ کی کئی نجی میڈیکل جامعات و کالجزنے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی داخلہ میرٹ لسٹ ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائی محکمہ صحت اپنی جاری کردہ داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کرانے میں ناکا م ہوگئے ہیں ۔سندھ محکمہ صحت نےپاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ پالیسی کے برعکس ایم ڈی کیٹ میں 50؍ فیصد نمبرز کی بنیاد پر داخلہ دینے کی ہدایت کی تھی جبکہ پی ایم سی کی پالیسی کے مطابق ٹیسٹ میں 65؍ فیصد حاصل کرنے والے امیدوار ہی داخلے کیلئے اہل تھے

۔ صوبائی محکمہ صحت نے سندھ بھر میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 12؍ نجی میڈیکل جامعات و کالجز کو ایم بی بی ایس اور 11؍ نجی میڈیکل جامعات و کالجز بی ڈی ایس میں داخلے کی ذمہ داری دی تھی کہ وہ شفاف بنیادوں پر داخلہ کے عمل کو یقینی بنائیں۔لیکن صوبے بھر کے کئی نجی میڈیکل جامعات و کالجز نے مکمل طور پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جاری میرٹ لسٹ نظر انداز کرکے پی ایم سی کی پالیسی یا اپنی مرضی کے مطابق داخلے دئیے

نجی میڈیکل جامعات اور کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کل 1940؍ نشستیں تھیں جن میں داخلوں کے لیے 12128؍ درخواستیں موصول ہوئیں تاہم 6781؍ درخواستیں اہل قرار پائیں جس کی بنیاد پر میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہیں،

ایم بی بی ایس میں جن نجی اداروں میں داخلے کی ذمہ داری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو دی گئی تھی ان میںانڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، الطبری میڈیکل کالج ہاسپٹل کراچی، ہمدرد یونیورسٹی، لیاقت نیشنل اسپتال میڈیکل کالج کراچی، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد، محمد میڈیکل کالج میر پور خاص، سر سید کالج آف میڈیکل سائنسز برائے خواتین، یونائیٹڈ میڈیکل ڈینٹل کالج کراچی، سلیمان روشن میڈیکل کالج ٹنڈو آدم، جناح میڈیکل ڈینٹل کالج کراچی اور ضیاء الدین میڈیکل کالج شامل ہیں
جبکہ بی ڈی ایس کے لیےبقائی میڈیکل یونیورسٹی، التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن، فاطمہ جناح ڈینٹل کالج، بھٹائی میڈیکل اور ڈینٹل کالج میر پور خاص، ہمدرد یونیورسٹی، اسریٰ یونیورسٹی، جناح میڈیکل ڈینٹل کالج لیاقت کالج آف میڈیکل اینڈ ڈینسٹری، محمد میڈیکل کالج میر پور خاص، سر سید کالج اوف ڈینٹل سائنسز برائے خواتین آف ضیاء الدین ڈینٹل کالج، ضیاء الدین یونیورسٹی شامل تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں