Print this page

کراچی میں چندروزتک صبح کےوقت ہلکی دھندرہنےکاامکان

کراچی: ملک بھرمیں بارش اوربرفباری کانیا سلسلہ جاری ہونےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے  ملک کے بالائی علاقے دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔

ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں