منگل, 10 ستمبر 2024


سندھ حکومت نےاساتذہ کی ترقی کیلئےبی ایڈکی شرط ختم کردی

کراچی: سندھ حکومت نے اساتذہ کی ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم کردی، جس کے بعد 15ہزار سے زائداساتذہ کی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم کردی ہے۔

جس کے بعد 15ہزار سے زائد اساتذہ ترقی پاسکیں گے ، 15 سال کی سروس مکمل کرنے والوں کو ترقی دی جائے گی اور جن اساتذہ کی سروس کو 9 سال ہوچکے ہیں انھیں گریڈ 15دیا جائے گا جبکہ 15سال مکمل کرنے والوں کوگریڈ 16دیا جائیگا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں سندھ کابینہ نے اساتذہ کے لیے بھرتی کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کی منظوری دی تھی، جب صرف چند امیدواروں نے آئی بی اے سکھر کی جانب سے 40,000 سے زائد آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو پائے تھے۔

اجلاس میں خواتین کے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ محکمہ تعلیم نے خصوصی امیدواروں کے پاسنگ کا معیار 55 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment