منگل, 23 اپریل 2024


وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ کااہم اجلاس

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ کی جاری ترقیاتی اسکیموں اور مستقبل کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام اسکیموں کو مقرر وقت پر مکمل کیا جائے اور مستقبل کی اسکیموں کا جامع سروے کرکے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ تعلمیی شعبے میں اسکے بروقت اور مثبت نتائج آئیں۔

اجلاس میںوزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا تھاکہ تمام جاری اسکیموں کی مکمل آپ ڈیٹ فراہم کی جائے تاکہ جہاں جہاں ان اسکیموں میں کوئی رکاوٹ ہو تو اس کو دور کیا جاسکے۔جاری اسکیموں میں کسی قسم کہ رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں جو افسران بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ ، اسپیشل سیکریٹری آصف میمن و دیگر افسران شریک تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment