بدھ, 17 اپریل 2024


نوکری سےبرطرف آئی بی اےٹیسٹ پاس اساتذہ کااحتجاج

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرزنےکراچی پریس کلب میں دھرنےکاآغازکردیا. 

ذرائع کےمطابق آئی بی اےکےاساتذہ نےنوکریاں مستقل ہونےتک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کیا ہے. 

احتجاج کرنے والےاساتذہ کاکہناہےکہ ہمیں جبری طورپرنوکریوں سےبرطرف کیا, ہم نے4سال بہترکارکردگی دکھائی مگرمحکمہ تعلیم سندھ نےنوکری مستقل کرنےکےبجائےدوبارہ ٹیسٹ دینےکی شرط مسلط کردی ہے. 

مظاہرین نےمزیدبتایاکہ محکمہ تعلیم سندھ نے 937اساتذہ کومستقل نہیں کیا.اس سے قبل 2019میں بھی احتجاج کیاگیاتھا حکومت سندھ نےمطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کےباوجود مسئلےکاحل نہ ہوکا. 

یاد رہے آج صبح سےکراچی پریس کلب پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ مطالبات کی منظوری کےلئے جمع ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment