بدھ, 24 اپریل 2024


غیرقانونی طریقےسےبھرتی ہوئےتدریسی وغیرتدریسی عملےکیخلاف ایکشن

کراچی :محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ بھی ایکشن میں آگئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے غیر قانونی اور گھوسٹ طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبہ بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو محکمہ میں غیرقانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا ۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت ہونے وا لے اجلاس میں کورٹ میں دائر کیسز سمیت محکمہ اسکول ایجوکیشن غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور عملے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی ہدایت کے بعد ضلعی ایجوکیشن افسران اور تعلقہ ایجوکیشن افسران نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں غیر قانونی بھرتی اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ و گھوسٹ اساتذہ کی بھی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment