منگل, 16 اپریل 2024


وزیرتعلیم سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا.

اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی این سی او سی کے اجلاس کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں اور اسی حوالے سے 23 نومبر کو ہونے والی مٹینگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا.

وزیر تعلیم سعید غنی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ گذشتہ اجلاس میں سندھ نے اپنا موقف پیش کیا تھا اور دیگر صوبوں کا اپنا اپنا موقف تھا اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور 23 نومبر تک کے لئے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاق کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے کا کہا جارہا ہے البتہ 25 نومبر سے 24 دسمبر تک اسکولز میں بچوں کو بھیجنے کی بجائے انہیں گھروں پر تعلیم دینے اور اس دوران اسکولز میں اساتذہ کو آنے اور والدین کو ہر ہفتہ اسکولز سے ہوم ورک لینے کے حوالے سے وفاق کا موقف ہے.

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہےکہ اب کوووڈ کے کیسز بڑھ رہے ہیں. گذشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو یہ 3.7 فیصد تک بھی گئے ہیں. آج کا اجلاس بلانے کا اصل مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے سندھ صوبے کا موقف وضع کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام فیصلے کئے جائیں.

 

 اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سندھ سید باقر نقوی ، تمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، بورڈ و یونیورسٹیز کے چئیرمینز و سیکریٹری سمیت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment