Print this page

ایم کیو ایم کے دووزراء کے استعفے منظور

ایمز ٹی وی (کراچی) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ایم کیو ایم کے دووزراء ڈاکٹر صغیراوررﺅف صدیقی کے استعفے منظور کرلئے ہے۔ پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا کی جانب سے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرائے گئے تھے جسے گورنر ڈاکٹرعشرتالعباد نے آج منظورکرتےہوئےوزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردیئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور وزیر انڈسٹری رﺅف صدیقی نے گورنر سندھ کو استعفے جمع کرانے سے قبل ہی زیراستعمال سرکاری گاڑیاں واپس کردی تھیں جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے استعفے منظور ہونے کے بعد ایم کیو ایم باقاعدہ طور پر سندھ حکومت سے الگ ہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں