منگل, 16 اپریل 2024


سکھر قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب

 
سکھر : سکھرکےقرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے ، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔
 
ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
 
شفیق مہیسر کا کہنا تھا کہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔
 
دوسری جانب ،خیرپور،حیدرآباد،ڈسکہ اور سانگھڑاور رائے ونڈ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیںٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزیددوسوانہترافراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
 
حیدرآبادمیں انتظامیہ کی غفلت کوہسار قرنطینہ سینٹرکےعملےکے دس اراکین میں وائرس کاخدشہ ظاہر کیا گیا، قرنطینہ میں ڈاکٹرز،طبی عملے کوحفاظتی کٹس بھی نہیں دی گئیں ،عملہ کادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
 
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment