بدھ, 09 اکتوبر 2024


کراچی سمیت ملک بھرمیں پیٹرول کی قلت، شہری بلبلااٹھے

کراچی : کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول نایاب ہونے لگا جب کہ پٹرول کی قلت کے باعث پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں جس پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیاہے۔
اس حوالے سے پی ایس او ترجمان کا کہناہے کہ کراچی کے کچھ حصوں میں پٹرول کی قلت کے باعث پمپس بندہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاہم دیگر آئل کمپنیوں کے پمپس بند ہونے سے صارفین کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب پٹرولیم ایسوسی ایشن کو کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment