Print this page

عید کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

کراچی: عیدالفطرکا چاند منگل4جون کونظرآنے کاقوی امکان ہے اس روز پاکستان میں 29رمضان المبارک ہوگی اور عیدالفطرممکنہ طورپر بدھ 5 جون کوہوگی۔
 
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس کے سابق ڈائریکٹراورمعروف فلکیاتی سائنسدان پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر3جون بمطابق28رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3بج کر2منٹ پر ہوگی اس روز3جون کوکراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرمحض4گھنٹے اور16منٹ ہوگی اورچاند کراچی کے افق پرغروب آفتاب کے ایک منٹ کے اندرہی ڈوب جائے گا.
 
غروب آفتاب کے وقت اس کی افق سے بلندی ایکڈگری ہوگی جبکہ پشاور میں3جون بمطابق28رمضان المبارک کوغروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 4گھنٹے اور19منٹ ہوگی اوراس روز3جون کوپشاورمیں چاند غروب آفتاب سے2منٹ اور16سیکنڈ قبل ہی ڈوب جائے گا اور غروب آفتاب کے قریبی افق سے نیچے ہوگا ان حالات میں ہلال کی رویت ناممکن ہوتی ہے۔
 
واضح رہے کہ سائنسی بنیادوں پر چاندکی رویت کے لیے یہ لازمی ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد غروب ہواورافق پراس کی سطح کئی ڈگری بلند ہو۔

پرنٹ یا ایمیل کریں