جمعہ, 19 اپریل 2024


شہرقائد میں موسلادھار بارش آج بھی ہوگی

 شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، ڈیفنس، اختر کالونی، ملیر، کورنگی اور نارتھ ناظم آباد سمیت کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

قبل ازیں شہر میں بوندا باندی کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کے پھسلنے کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد 20 اور 21 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment