ھفتہ, 20 اپریل 2024


ہاکس بے کا ساحل عوام کے لئے بند

ایمزٹی وی(کراچی)سمندر میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے ہاکس بے کا ساحل عوام کے لئے بند کردیا۔ 

ذرائع  کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے موسم انتہائی خوبصورت ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے تاہم ہاکس بے کے ساحل کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے، پکنک منانے کی غرض سے آنے والے منچلے نوجوانوں کو مچھلی چوک پر ناکہ بندی کرکے واپس بھیجا جانے لگا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ ہاکس بے کا ساحل دیگر تفریحی مقامات کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے، اس لئے صرف ان ہی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے جنہوں نے ہٹس کی بکنگ کرارکھی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment