ھفتہ, 20 اپریل 2024


سندھ رینجرز کا بابا لاڈلا کے ٹارچرسیل پرچھاپہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مصدقہ اطلاعات پر لیاری گینگ وار کمانڈر کی موجودگی پر کارروائی کی گئی ۔
دہشتگردوں نےرینجرز کو دیکھتے ہی شدید مزاحمت کی جو35 منٹ تک جاری رہی ۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ دہشت گرد نور محمد عرف بابا لاڈلا مارا گیا۔ کارروائی میں بابا لاڈلا کے دو ساتھی سکندر عرف سکو اور یاسین عرف ماما بھی مارے گئے ۔
یہ دہشت گرد متعدد وارداتوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ تمام وارداتوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
سندھ رینجرز کے مطابق بابا لاڈلا نے لیاری میں متعدد ٹارچر سیل بنا رکھے تھے ، ملزم 74 سے زائد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔ یکم ستمبر 2010 میں ملاں لطیف نامی شخص کا تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا،بابالاڈلا نے اپریل 2012 میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا، حملے میں ہیڈ کانسٹیبل فیاض اور پولیس کانسٹیبل طفیل جاں بحق ہوئے، ڈالیما کے رہائشی حاجی اسلم اور اس کے بیٹوں کو قتل کیا، بابا لاڈلا نے عزیر بلوچ کے ساتھ مل کرارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کا قتل کیا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment