Print this page

استعفیٰ دینے کے بعدجان سے مارنے کی دھمکیاں

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی سے متعلق سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی ہے ، گزشتہ روز چیف جسٹس سجا دعلی شاہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے نبیل گبول کی درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت نبیل گبول کے وکیل نے دلائل دیے اور سماعت ملتوی کر نے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ،قبل ازیں درخواست گزار نے حکومت سندھ، وزارت داخلہ ، آئی جی سندھ ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ متعدد بار لیاری سے رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں تاہم ایم کیو ایم سے استعفیٰ دینے کے بعد انھیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اورمتعدد بار حملے بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں