ایمز ٹی وی (کراچی) فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ اور فلم ’’آپریشن021‘‘ کی پروڈیوسر زیبا بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی فلم بنا کر فلم انڈسٹری میں ایک نئی سوچ کا آغاز کیا ہے، فلم اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں میں بنائی گئی ہے تاکہ دنیا میں ہم پاکستانی فلمی صنعت کا نام روشن کرسکیں اور روایتی فلموں سے چھٹکارا حاصل کرسکیں لیکن افسوس کی بات ہے بقرعید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہماری فلم کو کراچی کے دو سنیماؤں کیپری اور بمبینو نے نے صرف25منٹ چلانے کے بعد اتار دیا‘ کہا گیا کہ اس فلم کو عوام نے پسند نہیں کیا جب کہ ہماری فلم جو کہ42سنیماؤں میں پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی اب بھی34سنیماؤں میں نہایت کامیابی سے پیش کی جارہی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ اچھا کام کررہے ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر جامی کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے دیکھ رہے ہیں کس طرح کی کچرا فلمیں بن رہی ہیں‘ اب اگر نئی نسل فلموں میں تبدیلی لانے کا عزم لے کر آئی ہے تو موقع دیں تاکہ دنیا میں پاکستان کو متارف کرایا جا سکے۔