جمعرات, 25 اپریل 2024


نماز جنازہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی


ایمز ٹی وی(کراچی) مذہبی سکالر جنید جمشید کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔

گزشتہ روز طیارہ حادثہ کا شکار بننے والے نامور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں ۔جنید جمشید کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے ۔مرحوم جنید جمشید چترال میں تبلیغی دورے پر تھے اور انہیں 2 روز قبل واپس اسلام آبا د آنا تھا مگر شیڈول تبدیل ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا دپہنچنا تھا ۔


یاد رہے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی آئی اے کے اے ٹی آر 47طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آرہا تھا اور راستے میں حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ ایک انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد آگ لگنے سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد سوار تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment