ھفتہ, 14 دسمبر 2024


ایجوکیشن اتھارٹیزنےٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنےکےلئےنجی اسکولوں کوآخری ڈیڈلائن دےدی

پنجاب : سموگ کی شدت میں اضافے کے باوجود شہر میں بیشتر سرکاری و نجی اسکول کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی وارننگز بھی کام نہ آئیں ۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے نجی اسکولوں کو ایک اور ڈیڈ لائن دے دی کہ 5 دسمبر تک طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے ثبوت دیں ۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 5بڑی سکول چینز کو وارننگ دی ہے جن کو5دسمبر تک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کرکے ثبوت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ثبوت فراہم نہ کرنے والےا سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment