Print this page

نہم اوردہم کےدوسرےمرحلےکےسالانہ امتحانات برائے 2022 کا شیڈول جاری

لاہور: پنجاب بورڈ نے نویں اوردسویں جماعت کے دوسرےمرحلےکے سالانہ امتحانات برائے 2022 کا شیڈول جاری کردیاہے۔

امتحانات کا آغاز 6 اکتوبر سےہوگاجوکہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 18سے27اکتوبر تک ہونگے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے عملی امتحانات 31اکتوبر سے8نومبر تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت راولپنڈی،ملتان بورڈ نے دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی ہے

امتحان میں شریک امیدوار اپنے رول نمبر سلپس ویب سائٹ سے ڈائون لوڈکرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں