جمعہ, 19 اپریل 2024


پہلی سےآٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئےسوالیہ پیپرزاساتذہ خود بنائیں گے

لاہور: پنجاب محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سالانہ پیپرزکیلئےبنےبنائےسوالیہ پیپرزبک ڈپوسےخریدنے پرپابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اسکولوں میں بک ڈپو سے بنے بنائے سوالیہ پیپرز سے بچوں کے امتحان لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز آئوٹ آف کورس ہونے کے باعث بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز اساتذہ خود بنائیں گےاوراساتذہ پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق سوالیہ پیپرز تیار کریں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ مواد سے بنائے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا، 25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment