ھفتہ, 20 اپریل 2024


کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور بلاول بھٹو زرداری

 

ایمز ٹی وی(شیخو پورہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران نعرے لگا رہے ہیں ملک میں بہت ترقی ہو رہی ہے ،درحقیقت ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ،جس ملک میں کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوں ،وہاں ترقی نہیں آسکتی ،ترقی صرف میڈ یا کے اشتہارات پر ہی نظر آ رہی ہے ۔
شیخو پورہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دور میں شیخو پورہ کے چاول دنیا میں سب سے بہترین سمجھے جاتے تھے اور ان چاولوں کی خوشبو سے دنیا مہکتی تھی لیکن حکومت کی زراعت دشمنی پالیسی کی وجہ سے کسان کہیں کا نہیں رہا
۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے گندم ،کپاس،چاول ،گنا اور مکئی سمیت ہر قسم کی فصل تباہ ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے فصلوں پر سپورٹ پرائس مقرر کی تھی لیکن اس حکومت نے مرغی اور انڈوں پر سپورٹ پرائس دے دی جو ان کا اپنا کاروبار ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment