جمعرات, 28 مارچ 2024


ملزم جلد پولیس کی حراست میں ہوگا، پولیس

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
گوجرانوالہ میں لاری اڈہ کے قریب واقع جی ٹی روڈسے آنیوالی تیز رفتار کار نے خاتون کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر پہ چل بسی جبکہ کار کا ڈرائیور موقع پر پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی
اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارکو قبضے میں لے کر مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ، ملزم جلد پولیس کی حراست میں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment