جمعہ, 19 اپریل 2024


کرپٹ لوگ سپریم کورٹ میں چلے گئےندیم افضل چن

ایمز ٹی وی(لاہور) پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ ہائیکورٹ سے بھاگ کر ملک کی بڑی عدالت سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں،اب کورٹ ہی تھرڈ امپائر ہے جس نے فیصلہ سنانا ہے اور امید ہے فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا۔
ملک میں پہلی بار تحفے والی کرپشن دیکھی ہے،ہمیں اس تحفہ دار کرپشن کے دروازے کو بند کرنا ہوگا۔اگر کوئی سرکاری افسر معمولی تحفہ لے لیتا ہے تو اس کی جان نہیں چھوڑی جاتی یہاںتو وزیراعظم نے کتنے تحفے لئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے سادہ سوال ہے آپ کو تحائف کہاں سے ملے جواب دیدیں اگر نہیں تو احتساب کے عمل کوئی نہیں روک سکتاجبکہ میڈیا نے پانامہ کیس کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیاہے،آج عام آدمی بھی جانتا ہے کہ پانامہ کیس کیا ہے،لیکن پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں، اور وہ اپنی محرمیوں کی وجہ حکمرانوں کو سمجھتے ہیں۔جنہوں نے عوام کو تو سہولتوں سے محروم رکھا اور خود عیاشیاں کیں۔ اب کورٹ کو چاہیے کہ فیصلہ سنا کر قوم کو اس ذہنی کوفت سے باہر نکال لے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے چوہدری نثار کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بہت تگڑا وزیر داخلہ سمجھتے ہیں لیکن وہ بھی پانامہ کیس پر پیش رفت نہیں کرسکتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں خود اس میں پھنس جاوں گا۔یہی وجہ ہے کہ ن لیگ حملے کے قابل نہیں رہی اور ڈوب گئی ہے، ن لیگ کی روایت ہے کسی کو بھی دھمکی دینا یا خرید لینا اور انہوں نے پانامہ کیس کو منظر عام پر آنے سے روکنے کیلئے یہی کام کیا انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ کیس کورٹ میں آجائے گاجبکہ ان کی انہی خریدو فروخت والی کرتوں کی وجہ سے تمام ادارے ان کے پیچھے سے ہٹ گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment