جمعرات, 25 اپریل 2024


سی آئی اے پولیس نے چار ماہ کے دوران 125 بچے بازیاب کر لیے

ایمز ٹی وی(لاہور) بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سی آئی اے پولیس نے چار ماہ کے دوران 125 بچے بازیاب کیے اور بھیک منگوانے والی کئی خواتین کو حراست میں لیا۔

بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،سی آئی اے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ۔

لاہور میں سی آئی اے نے بچوں سے بھیک منگوانے والی خواتین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 125 بچے بازیاب کرکے چائلڈ پروٹیکشن اور اید ھی سنٹر کے حوالے کیے جہاں ان کے والدین سے رابطہ کرکے بچے واپس کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران سی آئی اے پولیس نے ریلوے اسٹیشن، داتا دربار ، پیر مکی شاہ دربار ، لاری اڈا ، پارکوں اور مشہور سیر گاہوں سے درجنوں بچے بازیاب کیے۔

اطلاعات ہیں کہ بازیا ب کیے گئے بچے گھروں سے بھاگے ہوئے اور لاوارث تھے، کچھ بچے والدین سے ناراض تھے کچھ گھریلو پریشانی کے سبب گھر چھوڑ گئےتھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment