جمعرات, 25 اپریل 2024


شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے  میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان اور گاڑی پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

 گزشتہ روز امریکا نے افغانستان اور پاکستان کی سرحد ڈیورنڈ لائن کے قریب ایک مکان پر ڈرون طیارے کے ذریعے 2 میزائل داغے تھے -ڈرون حملے سے کچھ دیر قبل ہی ملا فضل اللہ اس مقام سے روانہ ہونے کے باعث بال بال بچ گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment