ایمز ٹی وی (پشاور) ثاقبہ کی بہنوں اور سہیلیوں کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی ، مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ، ثاقبہ کی بہن نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ چادروں میں لپٹی ، سراپا احتجاج ثاقبہ حکیم کی بہنیں ، سہیلیاں ، اہل خانہ ، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور مقدمے کے اندراج کے لئے گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں مگر تاحال جوڈیشل کمیشن بنا ، نہ مقدمہ درج ہوا ۔ ارباب اختیار نے اعلانات کے باوجود لواحقین کے دکھوں کا کوئی مداوا نہیں کیا ۔ ثاقبہ کی بہن نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں ورنہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس جانب داری کامظاہرہ کر رہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں ۔