منگل, 16 اپریل 2024


پاک افغان ہاٹ لائن؟؟

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہےآئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ آرمی چیف کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آج ہونے والے رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے دونوں ممالک کے عسکری معاملات پر بات چیت کی۔ ہاٹ لائن پر گفتگو کے دوران دونوں اطراف کے کور کمانڈرز کی میٹنگ اور بارڈرز پر تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment