Print this page

تحریک طالبان نے خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام اور دیگر شدت پسند گروپوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاکستان نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائی میں لشکر اسلام اور دیگر شدت پسند گروپوں کی حمایت کر دی-

 اس کے علاوہ تمام مجاہدین جنھوں نے امیر تحریک طالبان پاکستان فضل اللہ خراسانی سے بیعت کی ہے انتظار میں ہیں۔‘

بیان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی رہبری شوریٰ نےکچھ عرصہ قبل مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کو معزول کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد آج تحریک کی شورٰی کی طرف سے باقاعدہ طور پر نئے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم نے نئے ترجمان کے ساتھ رابطے کے لیے نئی ای میل بھی جاری کی ہے۔ مبصرین کے خیال میں شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ تحریک نے نئے ترجمان کی تقرری میں اتنا وقت لیا ہے۔ اس سے قبل نئے ترجمان کے نام کا اعلان فوری طور پر کردیا جاتا تھا۔ بعض ماہرین اسے تحریک کو درپیش مشکلات کی عکاسی قرار دیتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں