جمعہ, 26 اپریل 2024


خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر دو عیدوں کا خطرہ

ایمز ٹی وی (پشاور)خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر عید الاضحی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ۔مقامی ہلال کمیٹی کی جانب سے عید کا چاند دیکھنے اور جمعرات کے روز عید منانے کے اعلان کے بعد اسی روز سعودی عرب سے پہلے نماز عید اور قربانی کرنے کوغیر شرعی کرار دئیے جانے کے اعلانات نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں اور قبائلی علاقہ جات کے عوام کو سخت پریشانی میں مبتلاکردیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے صوبے کے بعض مقامی علماءکی جانب سے پشاور کی تاریخی کے خطیب کی جانب سے عید الاضحی جمعرات کے روز منانے کے اعلان اور اسلام کے مرکز سعودی عرب سے 2گھنٹے پہلے قربانی کرنے کو غیر شرعی اقدام کرار دیا ہے جس کے با عث لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور لوگوں کو ڈرہے کے سعودی عرب سے عید اور قربانی کرنے سے ان کا اسلامی فریضہ ضائع ہوجائے گا۔جس کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment