ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان کی بیٹی کا ایک اور کارنامہ

ایمزٹی وی(پشاور) سوات کی ایک اور بیٹی 14 سالہ حدیقہ بشیرکوکم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہد پر امریکا میں محمدعلی انٹرنیشنل ہیومینیٹرین ایوارڈ سے نوازدیاگیا۔وہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی کم عمرترین شخصیت ہیں۔ 2007ء سے 2009ء کے دوران سوات میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے باعث جہاں لڑکیوں کوتعلیم سے محروم ہوناپڑاوہیں انکے دیگر بنیادی حقوق بھی چھین لیے گئے۔ اس دوران حدیقہ بشیردیگر لڑکیوں اورانکے والدین میں کم عمری کی شادیوں کیخلاف اورتعلیم کے حق میں آگاہی دیتی رہیں۔ حدیقہ بشیر نے ایوارڈملنے پرمیڈیاسے گفتگومیں کہا کہ یہ ایوارڈ ان کووالدین کی سپورٹ کی بدولت ملاہے جسے وہ اہل پاکستان اورخصوصاًسوات کی ان بچیوں کے نام کرتی ہیں جوکم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلےاپنی7 سالہ بہن کی شادی طے ہونے پرآوازاٹھائی جس کے نتیجے میں اسکی شادی ملتوی ہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment