ھفتہ, 14 دسمبر 2024


خیبرپختونخوامیں20 ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 50 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کردی ہے۔

ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی کی رہائشی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع ٹانک سے رواں سال یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال بلوچستان سے24،سندھ 13،خیبرپختونخوا 11،پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment