بدھ, 09 اکتوبر 2024


پشاورہائیکورٹ میں یونیورسٹیزکی زمین فروخت کرنےکے خلاف دائردرخواستوں پرسماعت

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کویونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو آئندہ سماعت تک یونیورسٹی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔

درخواست گزار دارس خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت اسٹے آرڈر جاری کرے کہ زمین کو فروخت نہ کیا جائے۔

حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نعمان کاکاخیل نے بتایا کہ ابھی تک ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے، اسٹے آرڈر جاری نہ کیا جائے صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں گے۔

عدالت نے صوبائی حکومت کے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment