منگل, 16 اپریل 2024


بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان نےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا

پشاور:بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان نےنویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے2022 کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق ریگولرو پرائیویٹ کیلئے جماعت نہم کی امتحانی فیس 1400روپے جو کہ 25مارچ تک جمع کراسکتے ہیں، تاخیر ہونے کے باعث سنگل لیٹ فیس 1900روپےکےساتھ یکم اپریل ، ڈبل داخلہ فیس 2400روپے8اپریل تک اورتین گنا فیس 3400روپےکے ساتھ 12اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں

اسی طرح دسویں جماعت کے ریگولر اور پرائیویٹ تمام گروپس کے امتحانی فیس 1800روپے 25مارچ تک جمع کرا ئی جا سکے گی ۔ تاخیرہونے کی وجہ سےسنگل لیٹ فیس 2300روپے یکم اپریل تک جبکہ ڈبل داخلہ فیس 2800روپے 8اپریل تک اور تین گنا داخلہ فیس 3900روپے جو کہ 12اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی۔

ایس ایس سی (نہم اور دہم(کے سالانہ امتحانات 13مئی 2022ء بروز جمعہ سے منعقد کیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment