Print this page

سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق

 ایمز ٹی وی (سوات) سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کوزہ بانڈا کے مقام پر کھیل رہے تھے جہاں انہیں دستی بم ملا ۔بچے ایسے اٹھاکر لیجا رہے تھے کہ دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ولی رحمان اور ندیم نامی بچے شدید ذخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے سید شریف اسپتال منتقل کیا گیاجہاں دونوں بچے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے

پرنٹ یا ایمیل کریں